فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

0
160
فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 32 سالہ شنواری نے اپنے کیریئر میں ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈےساور 16 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے 2018 کے ایشیا کپ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران عثمان شنواری نے ون ڈے میچز میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

شنواری نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اب کرکٹ کے اگلے مرحلے پر توجہ دینا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا۔

Leave a reply