تین ملکی کرکٹ سیریز کی فتح سیلاب متاثرین کے نام، کھلاڑیوں کا امدادی فنڈ میں حصہ

0
347
تین ملکی کرکٹ سیریز کی فتح سیلاب متاثرین کے نام، کھلاڑیوں کا امدادی فنڈ میں حصہ

قومی کرکٹ ٹیم نے حالیہ تین ملکی کرکٹ سیریز میں کامیابی کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کو متحد ہو کر متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم اپنی جیت کو قوم کے ان افراد کے نام کرتی ہے جو سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر فلڈ ریلیف فنڈ میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کی مٹی آج ہم سب سے پکار کر مدد مانگ رہی ہے، اور یہ وقت ہے کہ ہم سب ایک ہو کر انسانیت کا ساتھ دیں۔

Leave a reply