پاکستان فٹبال فیڈریشن نےنیالوگو متعارف کرادیا

0
250
پاکستان فٹبال فیڈریشن نےنیالوگو متعارف کرادیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اپنے ادارے کی نئی شناخت کے طور پر نیا لوگو منظور کر لیا ہے۔ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں اس لوگو کی باضابطہ منظوری دی، جس کی صدارت پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کی۔

نئے لوگو کے حوالے سے پی ایف ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ڈیزائن ملک کی فٹبال سے جڑی تاریخی روایت اور مستقبل کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جدید اور نمائندہ لوگو نہ صرف فٹبال کے فروغ میں مددگار ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی شناخت کو بھی تقویت دے گا۔

صدر محسن گیلانی کے مطابق پرانا لوگو قومی ثقافت اور فٹبال کے جذبے کی مکمل نمائندگی نہیں کرتا تھا، جبکہ نیا لوگو ان پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔

فیڈریشن کے مطابق یہ قدم ملک میں فٹبال کے احیاء اور بین الاقوامی سطح پر مثبت امیج بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Leave a reply