برطانیہ میں پناہ گزینوں کے لیے خاندان بلانے کی درخواستوں پر عارضی پابندی

برطانیہ میں پناہ گزینوں کے خاندان کو بلانے کی نئی درخواستوں کا عمل وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔ حکومت نے پناہ گزینوں کے نظام میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس عمل میں مزید شرائط شامل کی جائیں گی۔
برطانوی وزیرداخلہ کے مطابق، نئے قواعد کے تحت پناہ گزینوں کو وہی شرائط پوری کرنا ہوں گی جو عمومی امیگریشن قوانین کے تحت دیگر افراد پر لاگو ہوتی ہیں۔ ان شرائط میں سالانہ کم از کم 29 ہزار پاؤنڈ آمدنی، موزوں رہائش، اور اہلِ خانہ کے لیے بنیادی انگریزی زبان کا علم شامل ہے۔
حکام کے مطابق، اس اقدام کا مقصد پناہ گزین نظام پر بوجھ کم کرنا اور غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والوں کی واپسی کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ ساتھ ہی، حکومت مہنگے ہوٹلوں میں پناہ دینے کے بجائے متبادل انتظامات پر کام کر رہی ہے۔








