مظفرگڑھ: ممکنہ سیلاب کے پیش نظر 105اسکول عارضی طورپر بند

0
256
مظفرگڑھ: ممکنہ سیلاب کے پیش نظر 105اسکول عارضی طورپر بند

مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر 105 سرکاری اسکولوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق، سیلابی صورتحال کے باعث 89 اسکولوں کے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں 16 اسکولوں کو فلڈ ریلیف کیمپس کے طور پر استعمال کیا جائے گا تاکہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کی نگرانی جاری ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔ فی الحال باقی تمام سرکاری اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 105 اسکول 6 ستمبر تک بند رہیں گے۔

Leave a reply