پاکستانی کرکٹرز کاافغان کپتان راشد خان سےاظہار تعزیت

0
105
پاکستانی کرکٹرز کاافغان کپتان راشد خان سےاظہار تعزیت

افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے انتقال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو راشد خان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے اور ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے فاتحہ خوانی بھی کی۔

افغان آل راؤنڈر راشد خان کے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کی وفات چند روز قبل ہوئی تھی۔

Leave a reply