بہن پر تیزاب پھینکنے والےکو 14 سال قید و 10 لاکھ روپے جرمانہ

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم محمد رمضان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں سنایا گیا۔
ملزم محمد رمضان نے 2022 میں اپنی بہن پر تیزاب پھینکا اور اس کے دو بھانجوں کو چھری سے زخمی کیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو اپنی متاثرہ بہن کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ، دو بھانجوں کو زخمی کرنے کے جرم میں محمد رمضان کو ہر ایک کو 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا دی گئی۔
اس فیصلے کو عدالت کی جانب سے خواتین اور بچوں








