ریسکیو کشتی سیلاب کے دوران خراب ، اہلکار کا حوصلہ اورگانا سوشل میڈیا پر وائرل

گجرات کے علاقے کٹھالہ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو ٹیم کو اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی کشتی اچانک خراب ہو گئی۔
ریسکیو اہلکار متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے تھے کہ اسی دوران کشتی کی موٹر نے کام کرنا بند کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی کے باوجود اہلکار حوصلہ نہیں ہارے اور ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
اس دوران ایک اہلکار نے مشہور گانے “میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں” کے بول گا کر نہ صرف ٹیم کا مورال بلند کیا بلکہ اپنی مشکل کی طرف بھی اشارہ کیا۔
واقعے کے دوران کشتی میں موجود تمام اہلکار محفوظ رہے، اور متاثرہ شہریوں کو بعد ازاں متبادل ذرائع سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔









