اتراکھنڈ میں بادل پھٹ گیا ؛ دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال

0
146
اتراکھنڈ میں بادل پھٹ گیا ؛ دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال

بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ ایک بار پھر شدید موسمی صورتحال کی زد میں آ گئی ہے، جہاں گزشتہ رات مختلف علاقوں میں بادل پھٹنے کے باعث شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع رودرپریاگ اور چمولی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ شدید بارشوں کے بعد الکنندا اور منداکنی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ریاست کے محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں مقیم افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے مقامی نظام زندگی متاثر ہو سکتا ہے۔

Leave a reply