ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان

0
192
ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان

بجلی کے صارفین کیلیےخوشخبری سامنے آئی ہے، جسکے تحت آئندہ مہینوں میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپیہ 69 پیسے تک کمی کی جا سکتی ہے۔ اگر یہ کمی منظور کر لی گئی تو اس کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین، بشمول کے الیکٹرک صارفین، پر ہوگا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے ستمبر کے بجلی بلوں میں مجموعی طور پر 23 ارب روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا حتمی فیصلہ اعدادوشمار کے تفصیلی جائزے کے بعد نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری کرے گا۔

Leave a reply