ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

0
252
ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 29 اگست سے مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوں گی، جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بھی متوقع ہے۔

29 اگست سے 2 ستمبر کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے، جس سے کئی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر کشمیر، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وارننگ دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ آندھی اور بارش سے کمزور انفراسٹرکچر جیسے کھمبے، بل بورڈز اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply