سابق کرکٹر مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا، عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ

0
225
سابق کرکٹر مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا، عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹ کپتان مائیکل کلارک نے جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو جلد کی حفاظت اور باقاعدہ معائنہ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں مائیکل کلارک نے بتایا کہ اُن کی ناک پر دوبارہ زخم نمودار ہوا ہے، جو جلد کے کینسر کی علامت ہے۔ انہوں نے لکھا، “جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا جیسے ملک میں ایک سنگین حقیقت ہے۔”

کلارک نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ “میرا دوستانہ مشورہ یہی ہے کہ جلد کی باقاعدگی سے جانچ کرواتے رہیں، کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔” انہوں نے تسلیم کیا کہ اُن کے معاملے میں بروقت تشخیص اور معائنہ انتہائی اہم رہا۔

یاد رہے کہ مائیکل کلارک کو چند سال قبل بھی جلد کے کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہوئی تھیں، تاہم اُس وقت انہوں نے اس بیماری کا فوری طور پر انکشاف نہیں کیا تھا۔

Leave a reply