یو ایس اوپن:روسی کھلاڑی میدودیونےغصے میں ریکٹ توڑڈالا

0
201
یو ایس اوپن:روسی کھلاڑی میدودیونےغصے میں ریکٹ توڑڈالا

یو ایس اوپن کے ابتدائی مرحلے میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد روس کے معروف ٹینس کھلاڑی ڈینیئل میدودیو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور غصے میں آکر اپنا ریکٹ توڑ دیا۔

فرانس کے بینجمن بونزی کے خلاف کھیلے گئے اس مقابلے میں میدودیو کو پانچ سیٹ پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے دوران میدودیو نے چیئر امپائر کے فیصلوں پر اعتراض بھی کیا، اور اختتام پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے زمین اور بینچ پر ریکٹ دے مارا۔

دلچسپ طور پر، رواں سال کے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں بھی بینجمن بونزی نے میدودیو کو پہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی، جو اس مقابلے کو مزید قابلِ توجہ بناتا

Leave a reply