ائیربیس پر حملہ ؛ 5 ہلاک 30 زخمی

کولمبیا کے شہر کالی میں ایئربیس پر حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق ، ائیربس کالی میں کاربم دھماکوں اور ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا ، جس میں پانچ افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا ہدف ایک فوجی ہوا بازی کا اسکول تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھی اور لوگوں نے قریبی عمارتوں کو خالی کردیا۔
65 سالہ عینی شاہدین نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایئربیس کے قریب ایک تیز دھماکہ ہوا۔ بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ اڈے کے سامنے بہت سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔









