بگ باس کےفاتح کےگھر پر مسلح افرادکی اندھا دھند فائرنگ

0
175
بگ باس کےفاتح کےگھر پر مسلح افرادکی اندھا دھند فائرنگ

نامعلوم بندوق برداروں نے ہندوستان کے مشہور اور متنازعہ یوٹیوبر اور بگ باس او ٹی ٹی کے فاتح الویش یادیو کی رہائش گاہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ، یہ واقعہ صبح پانچ سے چھ بجے کے درمیان پیش آیا۔ حملہ آوروں نے یوٹیوبرکے ہاؤس میں دو درجن سے زیادہ گولیوں کوفائر کیا اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ گھر کی نچلی اور پہلی منزل کی دیواروں پر گولیوں کے نشانات واضح طور پر نظر آتے ہیں۔

خوش قسمتی سےیوٹیوبراسوقت گھرپرموجود نہیں تھے،وہ عام طور پر اسی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رہتے ہیں۔

Leave a reply