گلشن حدیدمیں چوروں کی انوکھی اورحیران کن چوری

کراچی: گلشن حدیدمیں نامعلوم مشتبہ افراد نے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان چوری کیا۔
پولیس کیمطابق ، گلشن حدیدفیزدو کی ایک انوکھی چوری منظر عام پر آگئی ہے۔
مشتبہ افراد نے گھر کی دیواروں اور ڈریسنگ ٹیبل پر کارٹون بھی بنائےاور خواتین کی تصاویرپرسرخ لائینیں لگائیں۔
اس واقعے کے بعد ، متاثرہ خاندان شدید گھبراہٹ کا شکار ہے جبکہ اس خاندان نے اسٹیل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں واقعے کیخلاف درخواست دائرکی ہے۔









