
عوامی ایکسپریس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی
پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس لودھراں جنکشن کے نزدیک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات 2:10 منٹ پر پیش آیا، جب ٹرین مقررہ اسٹیشن پر نہ رک سکی مال گاڑی کے انجن سے جا ٹکرائی، حادثے میں 1 مسافر جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوئے۔
2 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی۔ ایچ۔ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، اس تصادم سے عوامی ایکسپریس کی 5 بوگیاں ریلوے ٹریک سے الگ ہو گئیں، 3 بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔









