سرکاری اشتہار سے بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کی تصاویر غائب

0
139
سرکاری اشتہار سے بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کی تصاویر غائب

سرکاری اشتہار سے بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کی تصاویر غائب

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی طرف سے جشن آزادی پر قومی اخبارات میں سرکاری اشتہار شائع ہوا جس میں بانی پاکستان قائد اعظم اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کی تصاویر شامل ہی نہیں کی گئیں، اشتہار میں آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، پاک بحریہ اور پاکستان ائیر فورس کے سربراہان کی تصاویر ہیں۔

وزیر اعظم اور صدر پاکستان کی تصاویر بھی ہیں، اس کے علاوہ قومی پرچم، مینارِ پاکستان، مختلف ثقافتیں اور خاص شعبوں سے متعلقہ لوگوں کو بھی دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر مختلف سیاسی جماعتوں اور افراد نے جاری کردہ اشتہار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Leave a reply