اسرائیلی آرمی چیف اور وزیر دفاع میں جھگڑا

اسرائیلی آرمی چیف اور وزیر دفاع میں جھگڑا
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے آرمی چیف جنرل زمیر پر الزام لگایا ہے کہ وہ منظوری کے بغیر ہی فوج میں تقرریاں کر رہے ہیں، یہ ملک کی فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان جھگڑے کی علامت ہے، ترقی لینے والے فوجی افسران کی فہرست لیک ہونے پر وزیر دفاع نے آرمی چیف پر الزام لگایا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آئین میں آرمی چیف کو کسی بھی تقرری کی منظوری دینے کا اختیار نہیں ہے، اسرائیلی فوج نے ردعمل دیتے ہوئے کہا آرمی چیف کرنل اور دیگر بڑے عہدوں پر تقرری کا اختیار ہے۔









