پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں بڑا دھچکا

پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں بڑا دھچکا
پی۔ ٹی۔ آئی کو قومی اسمبلی میں بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ان سے تین اہم پارٹی عہدے واپس لے لیے گئے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈر ، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے خالی قرار دیے ہیں۔
اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی ہوا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جلد نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے نام طلب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے آزاد ممبرز کو پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے لیے دوبارہ سے نام دینے ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اس بارے میں جلد احکامات دیے جانے کا امکان ہے۔









