بریکنگ نیوز : فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک عمارت منہدم، 3 فیکٹریاں لپیٹ میں

0
134
بریکنگ نیوز : فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک عمارت منہدم، 3 فیکٹریاں لپیٹ میں

فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک عمارت منہدم، 3 فیکٹریاں لپیٹ میں

کراچی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں قائم کپڑوں کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے 3 عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، آگ سے متاثر ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے، بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں نے جلنے والے 8 مزدوروں کو باہر نکال لیا۔

جن کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگنے کے بعد تیزی سے قریبی عمارتوں تک پھیل گئی، کئی گھنٹے تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رہیں، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی آگ کی وجہ معلوم ہو گی۔

Leave a reply