زمرد کان سے 7 گھنٹے بعد مزدوروں کو نکال لیا گیا

0
272
زمرد کان سے 7 گھنٹے بعد مزدوروں کو نکال لیا گیا

زمرد کان سے 7 گھنٹے بعد مزدوروں کو نکال لیا گیا

سوات میں مینگورہ کے علاقے میں زمرد کی کان میں حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چاروں مزدوروں کو کامیاب آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مسلسل 7 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام اداروں نے بھرپور حصہ لیا، یہ حادثہ تب پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران اچانک کان بیٹھ گئی، جس میں 4 مزدور زیر زمین دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ذرائع فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور جدید آلات سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی گئی، تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ان کا طبی معائنہ جاری ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Leave a reply