گوجرانولہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

گوجرانولہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، کومل نامی عورت کو کل چیک اپ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کامیاب ڈلیوری کے بعد 4 بیٹیوں اور 1 بیٹے کو جنم دیا۔
اس واقعے نے خاندان میں خوشی اور حیرت میں مبتلا کر دیا، پانچوں بچوں کی حالت تسلی بخش ہے، لیکن ایک بچی کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے پر نرسری وارڈ منتقل کیا گیا، باقی بچوں کی صحت تسلی بخش ہے۔









