
پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نااہل قرار
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں عمر ایوب ، زرتاج گل اور شبلی فراز سمیت نو ارکانِ اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے، ای۔ سی۔ پی نے پانچ اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، تمام ارکان اسمبلی کو قید کی سزا ہو چکی ہے۔
ان ارکان کو نوٹیفکیشن کے بعد ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے، ان کی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں، نااہل ہونے والے ارکان میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں، یہ اقدام عدالتی فیصلوں کی روشنی میں آئین اور قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔







