بریکنگ نیوز : یوکرین اور روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کی تردید

یوکرین اور روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کی تردید
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کی طرف سے روس اور یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کے حوالے سے الزام کو مسترد کرتے ہوئے یوکرین سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اپنے دعوے کے حق میں نہ تو کوئی شواہد فراہم کیے اور نہ ہی سفارتی سطح پر اس حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے شریک ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ہم ان الزامات پر باضابطہ احتجاج کریں گے، ہم اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور تصادم زدہ علاقوں میں سفارت کاری اور مذاکرات کے حامی ہیں۔









