پریشر ککر نے گھر میں تباہی مچا دی

پریشر ککر نے گھر میں تباہی مچا دی
فیصل آباد میں سمن آباد میں پریشر ککر پھٹنے کے واقعے نے گھر کو سوگوار کر دیا، حادثے میں 8 ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ ماں، 2 سال کا بیٹا اور کمسن بیٹی جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ پریشر ککر پھٹنے کے ساتھ ساتھ گیس لیکج بھی ہو رہی تھی، جس کے باعث گھر میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے سے ماں اور اس کے 3 بچے جھلس گئے ہیں جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔









