کتوں کے خلاف تحریک التواء جمع

0
157
کتوں کے خلاف تحریک التواء جمع

کتوں کے خلاف تحریک التواء جمع

آوارہ کتوں کے بڑھتے حملوں کے واقعات کے خلاف ایم۔ کیو۔ ایم سندھ اسمبلی کے رکن نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے، عامر صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو مارنا مسئلے کا حل نہیں ہے، سندھ حکومت مؤثر حکمت عملی بنائے۔

روزانہ بزرگ اور بچے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوتے ہیں، جس سے بے چینی اور خوف پھیلتا ہے، انہوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کو ریبیز ویکسین دینی چاہیے، ہر تحصیل میں ڈاگ شیلٹرز قائم کریں، اس کے علاوہ عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جانی چاہیے۔

Leave a reply