جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری میں بڑھتی قربتیں

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری میں بڑھتی قربتیں
سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکن گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں، دونوں کو ایک ساتھ پرتعیش ریسٹورینٹ میں کھانا کھاتے دیکھا گیا، سابق وزیراعظم اور گلوکارہ نے ریسٹورینٹ میں 2 گھنٹے گزارے، دونوں نے ایسپراگس، لوبسٹر اور ٹونا سمیت کئی کھانے کھائے، یہ افواہیں تب شدت اختیار کر گئیں جب دونوں کی تصویر ایک ساتھ منظرِ عام پر آئی۔
ملاقات کی نوعیت کے بارے میں نہ جسٹن ٹروڈو اور نہ ہی کیٹی پیری نے کوئی تبصرہ کیا، دونوں شخصیات حال ہی میں اپنی محبتوں سے علیحدہ ہوئی ہیں، سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 2023 میں اپنی بیوی سے 18 سالہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، کیٹی پیری نے بھی اسی ماہ اپنے ساتھی اداکار لینڈو بلوم سے تعلق ختم کیا ہے۔









