عمرہ زائرین کو ویکسینیشن کے بغیر سعودی عرب جانے کی اجازت، ڈیجیٹل کارڈ کی شرط مؤخر

0
0
عمرہ زائرین کو ویکسینیشن کے بغیر سعودی عرب جانے کی اجازت، ڈیجیٹل کارڈ کی شرط مؤخر

کراچی: عمرہ زائرین کے لیے نادرا کے مربوط ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی لازمی شرط کے نفاذ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق عمرہ زائرین اب 25 ستمبر کی صبح 10 بجے تک ویکسینیشن کارڈ کے بغیر سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔ اس حوالے سے توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ویکسینیشن کے لیے مسافروں کی بڑی تعداد کے مقابلے میں سہولیات ناکافی تھیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے ویکسینیشن کے انتظامات کے لیے مزید کمرے فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم فی الحال محدود سہولت دستیاب ہے۔

حکام کے مطابق عمرہ زائرین سمیت خلیجی ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم اس شرط پر عمل درآمد مرحلہ وار کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی بین الاقوامی مسافروں کے لیے ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ کی شرط کو بتدریج نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔

Leave a reply