طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

0
174
طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

طالب علم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

خوازہ خیلہ کے علاقے میں غیر رجسٹرڈ مدرسہ ”چالیار“ میں چودہ سالہ فرحان کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس۔ پی اپر سوات نے تصدیق کی کہ مدرسے کے مہتمم مولانا عمر اور ان کے صاحبزادے احسان کو گرفتار کیا گیا ہے، دونوں باپ بیٹے پر الزام ہے کہ اکیس جولائی کو انہوں نے فرحان پر تشدد کیا۔

جس کے سبب وہ جاں بحق ہو گیا، دونوں ملزمان روپوش ہو گئے تھے، ایس۔ پی شوکت خان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

Leave a reply