خوف کی علامت تیندوے کو ہلاک کر دیا گیا

0
278
خوف کی علامت تیندوے کو ہلاک کر دیا گیا

خوف کی علامت تیندوے کو ہلاک کر دیا گیا

آزاد کشمیر کی جہلم ویلی میں ایل۔ او۔ سی سے متصل علاقے میں انسانوں پر حملہ کرنے والے خونخوار تیندوے کو آخر کار مار دیا گیا، خونخوار تیندوے کی دہشت کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، 2 دن پہلے تیندوا 8 سالہ بچی کو گھر سے اٹھا کر لے گیا، بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔

کل بھی اسی علاقے میں سترہ سالہ نوجوان مدثر علی زخمی ہوا تھا، تیندوے کی ہلاکت کی خبر گاؤں ڈبراں سمیت پورے علاقے میں اطمینان اور سکھ کا سبب بنی ہے، مقامی لوگوں نے فوج کی موثر اور بروقت کارروائی کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Leave a reply