
شہر قائد میں گھر سے پان فروش کی لاش برآمد
شہر قائد میں نیو کراچی سیکٹر 5.G میں واقع خضراء مسجد کے نزدیک ایک گھر سے ستائیس سالہ شخص کی لاش ملی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے لاش کو تحویل میں لے لیا، متوفی کا نام محمد حسین بتایا جا رہا ہے، لاش کو عباسی شہید اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حسین اپنے بھائی سلمان کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا، حسین پان کا ٹھیلہ لگاتا تھا اور ابھی غیر شادی شدہ تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، لیکن موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔








