والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی لگاتار چوتھی کامیابی

0
337
والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی لگاتار چوتھی کامیابی

والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی لگاتار چوتھی کامیابی

انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیورٹو ریکو کو شکست سے دوچار کیا، پاکستان نے میچ 0-3 سے اپنے نام کیا تھا، جو کہ اس میں ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔

عالمی رینکنگ میں انیسویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم نے طاقتور حریف کے خلاف بہترین کامیابی حاصل کی، اجمل، یحییٰ، سعود اور عرفان نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو قیمتی کامیابی دلائی، پاکستان گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a reply