کے پی کے اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب

0
173
کے پی کے اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب

کے پی کے اسمبلی کا اہم اجلاس کل طلب

کے۔ پی اسمبلی کا اہم اجلاس کل 9 بجے پشاور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین حلف اٹھائیں گے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں چھبیس خواتین جبکہ 4 اقلیتی اراکین حلف اٹھائیں گے، اس وقت کے۔ پی اسمبلی میں حکمران جماعت سمیت 1 سو پندرہ اراکین اسمبلی میں موجود ہیں۔

مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد مجموعی تعداد 1 سو پنتالیس ہو جائے گی، مخصوص نشستوں پر اراکین کی شمولیت سے ایوان مکمل ہونے کے بعد پارلیمانی کارروائیوں میں تیزی متوقع ہے، سیاسی حلقے اس اجلاس کو قانون سازی اور پالیسیوں کے تسلسل کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں۔

Leave a reply