ناسا نے سورج کی سب سے قریبی تصویر جاری کر دی

ناسا نے سورج کی سب سے قریبی تصویر جاری کر دی
امریکی ادارے ناسا نے سورج کی اب تک کی لی جانے والی سب سے قریبی تصویر جاری کر دی ہے، یہ تصویر سورج سے صرف اڑتیس لاکھ میل کے فاصلے سے بنائی گئی ہے، سورج کا مطالعہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا سولر پروب چوبیس دسمبر 2024 کو سورج کے بے انتہا قریب سے گزرا تھا، ریلیز میں کرافٹ کے سورج کے نزدیک سے گزرنے کے دوران لی گئی تصاویر پیش کی گئی ہیں۔
امریکی ادارے ناسا کے سائنس مشن کے ڈائریکٹوریٹ نکی فوکس نے اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ موصول ہونے والا نیا ڈیٹا سائنس دانوں کے لیے موسم کو بہتر بنانے میں معاون ہو گا، خلانوردوں، زمین اور نظامِ شمسی میں موجود ٹیکنالوجی کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔









