برطانوی حکومت نے پاکستان ائیرلائنز پر عائد پابندی ختم کر دی

0
200
برطانوی حکومت نے پاکستان ائیرلائنز پر عائد پابندی ختم کر دی

برطانوی حکومت نے پاکستان ائیرلائنز پر عائد پابندی ختم کر دی

برطانوی حکومت نے پی۔ائی۔اے پر طویل عرصے سے لگائی پابندی ختم کر دی ہے، اب پاکستانی ائیر لائنز بھی برطانیہ کی پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہیں، برطانوی ہائی کمیشن کی طرف نے کہا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز کو اجازت حاصل کرنے کے لیے UK CAA سے منظوری حاصل کرنا ہو گی، سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد، شفاف اور تکنیکی عمل کے ذریعے ممکن ہوا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستانی ائیر لائنز سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطوں سے خاندانوں کو آپس میں جُڑنے کا موقع میسر آئے گا اور تعلقات کو فروغ ملے گا، نومبر 2023 میں یورپی یونین نے عائد پابندی ختم کر دی تھی، اور جولائی میں اب برطانیہ نے بھی یہ پابندی ختم کر دی ہے۔

Leave a reply