100 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی ا

0
221
100 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی ا

100 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ تک فری بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے صارفین کو بڑی خوشخبری سنائیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ سیپرا کا قیام سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کی طرف پہلا قدم ہے، سیپرا کے مطابق جو بجلی سندھ حکومت پیدا کرے گی اس کا ٹیرف بھی سندھ طے کرے گی، وزیر توانائی سندھ نے کہا ہے کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے لاڑکانہ اور سکھر میں سولر پارک لگائیں گے۔

حیسکو اور کے الیکٹرک کو سندھ حکومت کی طرف سے بجلی فراہم ہو رہی ہے، سکھر اور لاڑکانہ کو سیپکو کو بجلی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سیپکو اور حیسکو میں سندھ حکومت کے نمائندے شامل ہیں لیکن کے۔ الیکٹرک میں سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ، او۔ جی۔ ڈی۔ سی۔ ایل کے بورڈ میں وفاق کا نمائندہ ہے لیکن سندھ حکومت کا نمائندہ نہیں۔

Leave a reply