یوٹیوبر رجب بٹ کو سائبر کرائم نے طلب کر لیا

یوٹیوبر رجب بٹ کو سائبر کرائم نے طلب کر لیا
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو بلا سفیمی کیس میں سائبر کرائم ایجنسی نے طلب کر لیا ہے، کرائم ایجنسی کی جانب سے ملنے والے نوٹس کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کو کل چودہ جولائی کو دن 11 بجے پیش ہونا ہو گا۔
یوٹیوبر رجب بٹ کو 160 سی۔ آر۔ پی۔ سی کے تحت جاری کارروائی میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے، انہیں سید محمد بخاری کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے رجب بٹ کو نوٹس اس کی رہائش گاہ پر بھجوایا ہے۔









