ہانیہ عامر کے عربی ٹیٹو کا چرچا، بازو پر درج عبارت کا معنی خیز پیغام

0
6
ہانیہ عامر کے عربی ٹیٹو کا چرچا، بازو پر درج عبارت کا معنی خیز پیغام

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ حالیہ تصاویر میں ان کے بائیں بازو پر بنا ایک عربی ٹیٹو خاص طور پر نمایاں ہوا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی بڑھا دی۔

ہانیہ عامر اپنی اداکاری کے ساتھ فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے بھی جانی جاتی ہیں۔ ان کے لباس، جیولری، ہیئر اسٹائل اور مختلف ٹیٹو اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

اداکارہ نے فلم ’جانان‘ کے ذریعے 2016 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، جس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن اور فلموں میں اپنی اداکاری سے نمایاں مقام بنایا۔

ہانیہ کے بازو پر کلائی کے قریب موجود عربی ٹیٹو میں ’حب نفسك أولا‘ لکھا ہے، جس کا مفہوم ہے ’سب سے پہلے خود سے محبت کرو‘۔

یہ مختصر مگر معنی خیز عبارت خود اعتمادی، اپنی ذات کی قدر اور خود سے محبت کا پیغام دیتی ہے۔ ٹیٹو کے اسی منفرد انداز نے حالیہ تصاویر میں مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی ہے۔

Leave a reply