باپ کو قتل کر کے بیٹی فلم دیکھنے چلی گئی

0
149
باپ کو قتل کر کے بیٹی فلم دیکھنے چلی گئی

باپ کو قتل کر کے بیٹی فلم دیکھنے چلی گئی

حیدرآباد میں سکیورٹی گارڈ کو بیوی، بیٹی اور بیٹی کے آشنا نے مل کر موت کے گھاٹ اتارا، پولیس نے ایڈول جھیل سے لاش ملنے کے بعد سی۔سی۔ٹی۔ وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، ملزمان کی شناخت وڈلوری (بیوی) اور منیشا (بیٹی) کے نام سے ہوئی ہے جبکہ قتل میں چوبیس سالہ نوجوان بھی شریک تھا، انہوں نے لنگم کو چھ جولائی کی دوپہر کو قتل کیا اور پھر فلم دیکھنے کے لیے چلے گئے۔

لنگم اور اس کی بیوی شاردھا میں اکثر بیٹی اور آشنا کے باعث لڑائی جھگڑا رہتا تھا، ان کی بیٹی پہلے سے شادی شدہ تھی لیکن اپنے والدین کے ہاں رہتی تھی، پولیس حکام کے مطابق شاردھا نے بیٹی اور آشنا کے ساتھ مل کر مقتول کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا گلا دبا دیا تھا، ملزمان لنگم کو قتل کرنے کے بعد سینما گھر گئے، فلم دیکھی اور پھر واپسی پر ٹیکسی ڈرائیور کی مدد سے لاش کو جھیل میں پھینک دیا۔

Leave a reply