بلوچستان میں شناخت کے بعد 9 پنجابی قتل

0
211
بلوچستان میں شناخت کے بعد 9 پنجابی قتل

بلوچستان میں شناخت کے بعد 9 پنجابی قتل

بلوچستان میں سرہ ڈاکئی کے علاقے میں دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کر کے نو بے گناہ شہریوں کی جان لے لی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ژوب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بس سے اتار کر اغوا کیا اور اس کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا، یہ حملہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی طرف سے ہوا ہے، انہوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے، مقتولین کا پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق تھا۔

قتل ہونے والوں میں سے 2 بھائی عثمان اور جابر کا تعلق دنیا پور سے تھا اور دونوں بھائی والد کے انتقال پر کوئٹہ سےاپنے گھر واپس جا رہے تھے، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق یہ حملہ پاکستان کی یکجہتی اور سالمیت پر ایک حملہ ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام دشمنوں کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے پاکستانی ریاست ملک دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a reply