کراچی جانے والا مسافر اچانک جدہ پہنچ گیا

0
207
کراچی جانے والا مسافر اچانک جدہ پہنچ گیا

کراچی جانے والا مسافر اچانک جدہ پہنچ گیا

لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی غفلت سے لاہور سے کراچی جانے والا ایک مسافر غلطی سے انٹرنیشنل پرواز کے ذریعے جدہ پہنچ گیا، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی سفر کرنے والا مسافر اچانک سعودی عرب پہنچ گیا جبکہ اس کے پاس پاسپورٹ یا ویزا وغیرہ بھی موجود نہیں تھا۔

متاثرہ مسافر نے کہا ہے کہ ایئرہوسٹس کو میں نے ٹکٹ دکھایا لیکن دو جہاز کھڑے تھے اور عملے نے بغیر چیکنگ کیے اُسے جدہ والی پرواز میں بٹھا دیا، 2 گھنٹے بعد جب اس نے تاخیر پر پوچھا تو عملہ حیران رہ گیا، ایئرپورٹ منیجر نے واقعے کو سنگین لاپرواہی قرار دیتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی سے کارروائی کی سفارش کی ہے، سعودی حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد مسافر کو پاکستان واپس بھجوا دیا۔

Leave a reply