سینئیر صحافی انتقال کر گئیں

0
176
سینئیر صحافی انتقال کر گئیں

سینئیر صحافی انتقال کر گئیں

معروف مصنفہ اور سینئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، پاکستانی صحافت کی علمبردار، رہنما، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے وہ نمایاں آواز تھیں، انہوں نے اپنے کیریئر کو سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے وقف کیا۔

وہ پاکستان میں صحافت میں آنے والی پہلی کچھ خواتین میں شامل تھیں، جنہوں نے آنے والی خواتین کے لیے راہ ہموار کی، وہ 50 برس تک صحافت سے وابستہ رہیں، ہیومن رائٹس کمیشن نے ان کے انتقال کو “ناقابل تلافی نقصان” قرار دے کر اہل خانہ اور ان کے ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا۔

Leave a reply