ایران پر اسرائیل کے دوبارہ حملے کا خطرہ

ایران پر اسرائیل کے دوبارہ حملے کا خطرہ
اسرائیل کی طرف سے ایران پر دوبارہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر ایرانی فوج مکمل ہائی الرٹ ہے، ایران نے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو مکمل کر لیا ہے، آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے بھی زیادہ شدید ہو گی۔
صدر ٹرمپ ایک مرتبہ پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں اور ان کی اسرائیلی وزیر اعظم سے حالیہ ملاقات کو “پہلے سے طے شدہ ڈرامہ” کہا جا رہا ہے، ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں ڈرونز اور میزائلز تیار کھڑے ہیں، اور اس بار قدس، آرمی اور نیوی کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا۔









