قطری شہزادی نے پاکستان کی قاتل پہاڑی سر کر لی

قطری شہزادی نے پاکستان کی قاتل پہاڑی سر کر لی
قطری پرنسس شیخہ اسماء ثانی نے پاکستان کی 8 ہزار ایک سو چھبیس میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت سر کر لی ہے، شیخہ اسماء نانگا پربت کو سر کرنے والی پہلی قطری خاتون ہیں، دشوار گزار راستوں اور خطرناک موسم کے باوجود نانگا پربت ( قاتل پہاڑ ) پر قومی پرچم لہرایا ہے۔
ان کا یہ کارنامہ اُن کی چودہ بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کی مہم میں 9واں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے بعد شیخہ اسماء عالمی کوہ پیماؤں میں نمایاں ہو گئیں، شیخہ اسماء کا حوصلہ اور عزم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک روشن مثال ہے، شیخہ اسماء کی یہ فتح قطر کے لیے فخر کا باعث ہے۔








