
شہر قائد میں 5 منزلہ عمارت منہدم
کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو گئی، ملبے کے نیچے سے 5 زخمی افراد کو نکال لیا گیا، مزید افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعے کے فوری بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں، ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری طلب کی گئی ہے جبکہ متاثرین کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، عمارت میں کئی خاندان مقیم تھے اور عمارت خستہ حالت تھی، انتظامیہ نے علاقے میں کام شروع کر دیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی کاموں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔









