
سیکیورٹی کے پیش نظر فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
محرم الحرام کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس آج 8 محرم نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی جو یوم عاشور کی رات دس بجے کے بعد بحال ہو گی، ترجمان پشاور پولیس کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے، حساس علاقوں کی نگرانی کے لیے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے، سیکیورٹی ادارے سی۔سی۔ٹی۔وی اور ڈرون کیمروں، اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کریں گے۔









