
ایشین گرلز نیٹ بال، پاکستان فائنل میں
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جنوبی کوریا میں جاری ایشین گرلز چیمپئن شپ میں پاکستانی گرلز نیٹ بال کی ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، پاکستان پلیٹ کپ ڈویژن کا فائنل چائنیز ٹائپی یا مالدیپ کے خلاف جمعے کو کھیلے گا۔









