بدھ مت کے روحانی پیشوا کا جانشین مقرر کرنے کا اعلان

0
114
بدھ مت کے روحانی پیشوا کا جانشین مقرر کرنے کا اعلان

بدھ مت کے روحانی پیشوا کا جانشین مقرر کرنے کا اعلان

روحانی پیشوا دلائی لاما نے کہا ہے کہ ان کے بعد بھی یہ عہدہ برقرار رہے گا اور ان کا جانشین مقرر کیا جائے گا، یہ اعلان انہوں نے سالگرہ کی تقریبات کے دوران کیا، جب دنیا بھر سے بدھ مت کے پیروکار بھارتی شہر دھرم شالہ میں جمع تھے، انہوں نے کہا کہ تمام روحانی مکاتبِ فکر، جلا وطن حکومت اور تمام بدھ مت کے ماننے والوں کی درخواست پر یہ عہدہ برقرار رکھا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ “مجھے پورا یقین ہے کہ میں نے فرائض ادا کیے اور آئندہ بھی کروں گا، میں تندرست ہوں اور اس عہدے پر کام جاری رکھوں گا،” انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ” ان کا جانشین آزاد ملک میں پیدا ہو گا، وہ چین یا تبت میں پیدا نہیں ہو گا، اس سے پہلے بھی وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کا جانشین انڈیا میں جنم لے سکتا ہے۔

Leave a reply