
ایرانی چیف کا آرمی چیف پاکستان کو فون
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ایران کی فوج کے سربراہ نے فون کر کے اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان کے جرات مندانہ موقف کی تعریف بھی کی، آرمی چیف کو ایرانی چیف میجر جنرل موسوی نے فون کیا اور اسرائیل اور ایران کی جنگ میں ساتھ کھڑے رہنے پر پاکستانی فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، ایرانی فوج کے چیف نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت میں پاکستان نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا تھا، ہم اپنے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا رہا اور اس جرات مندانہ موقف پرںہم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔









